اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور پولیس سے فرار کرانے کی کوشش میں بھائی قانون کی زد میں آ گیا

اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور  پولیس سے فرار کرانے کی کوشش  میں بھائی قانون کی زد میں آ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور پولیس سے فرار کرانے کی کوشش میں بھائی قانون کی زد میں آ گیا ۔

پولیس کے مطابق مخبر نے اطلاع دی کہ ڈکیتی کے مقدمہ کا اشتہاری ملزم محمد نعمان اپنے بھائی عثمان علی کے گھر موجود ہے ۔ اطلاع پر پولیس ٹیم نے فوری طور پر گھر پر چھاپہ مارا تو عثمان علی گھر کے باہر کھڑا تھا، جس نے پولیس کو دیکھتے ہی مبینہ طور پر شور مچا کر اپنے بھائی کو پولیس کی آمد سے آگاہ کردیا۔ دونوں افراد موقع سے فرار ہوکر فصلوں میں داخل ہوگئے اور تعاقب کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...