ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت اور تلہ گنگ روڈ میانوالی کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کا ٹھیا کا مریم نواز میڈیکل کالج کے قیام کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت اور تلہ گنگ روڈ میانوالی کا دورہ۔
ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل کالج کے اکیڈمک بلاک اور ہا سٹل کے تعمیر ومرمت کے کا موں کا جائزہ لیااور محکمہ بلڈنگز کے حکام سے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ لی۔ انہوں نے محکمہ بلڈنگز کے حکام اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ ہاسٹل سائیڈ کے تعمیراتی کا موں میں اضافی لیبر لگا کر کا م کی رفتار کو سپیڈ اپ کیا جا ئے اور تعمیراتی کا موں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جا ئے
۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے تلہ گنگ روڈ کی گرین بیلٹس کا معائنہ کیا اور گرین بیلٹس کی مناسب دیکھ بھال نہ کر نے پر محکمہ جنگلات کے افسران پر بر ہمی کا اظہار کیا اور انہیں ہدایت کی کہ تما م گرین بیلٹس کی روزانہ کی بنیادوں پر دیکھ بھال کو یقینی بنا یا جا ئے اور اطراف میں زیادہ تعداد میں نمائشی پودے لگائے جا ئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments