عاصم منیر کی دفاعی حکمت عملی پورے عالم اسلام کے تحفظ کی ضمانت،میاں فضل حق ثانی

 عاصم منیر کی دفاعی حکمت عملی پورے عالم اسلام  کے تحفظ کی ضمانت،میاں فضل حق ثانی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان کے راہنما ممتاز مائنز اونر میاں فضل حق ثانی نے کہا ہے کہ۔۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دفاعی حکمت عملی صرف پاکستان ہی نہیں پورے عالم اسلام کے تحفظ کی ضمانت ہے انہوں نے معرکہ حق میں نہ صرف پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو عبرت کا نشان بنایا بلکہ سہ فریقہ ملکہ معاہدہ کو عملی شکل دے کر پاکستان اور عالم اسلام کے مستقبل کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے محفوظ بنا دیا ، میڈیا نمائندو ں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ مکہ میں پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ہونیوالے اس دفاعی معاہدہ سے پوری ملت اسلامیہ میں احساس تحفظ پیدا ہوا اور ملت اسلامیہ کے اتحاد کیلئے ہونیوالی اس اہم پیش رفت کی تمام مسلم ممالک میں شاندار پذیرائی مل رہی ہے۔ اور کئی مسلم ممالک اس معاہدہ میں شمولیت کیلئے تیار ہیں ، میاں فضل حق ثانی نے توقع ظاہر کی انشاء اﷲ بہت جلد مصر قطر کویت اور ایران بھی اس دفاعی معاہدے میں شامل ہو جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...