مثالی گا ؤں منصوبہ کیلئے جن دو دیہاتوں کے ٹینڈرز ہو چکے وہاں ترقیاتی کا م شروع کرائے جائیں، ڈپٹی کمشنر
واں بھچراں (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی اور مثالی گاؤں منصوبہ کے سلسلہ میں جائزہ کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عمر فاروق، سی اوضلع کونسل مبشر کلیم گلِ، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خا ن، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس ضلع کو نسل حیات اللہ خان، ڈسٹرکٹ آفیسر پلا ننگ عاصم ضیاء، ایم او آئی اینڈ ایس مدثر حسن کے علا وہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو مثالی گا ؤں منصوبہ، بیوٹیفکیشن پلان، گرین بیلٹس کی تعمیر کے امور پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے مثالی گا ؤں پر وگرام وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments