حکمرانوں نے عوام کی رگوں سے خون نچوڑنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا ،نور حیات کلیار

 حکمرانوں نے عوام کی رگوں سے  خون نچوڑنے کا کوئی موقع ہاتھ سے  جانے نہیں دیا ،نور حیات کلیار

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)پی ٹی آئی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی نور حیات کلیار نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے عوام کی رگوں سے خون نچوڑنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔

 جبکہ ہمارے پڑوسی ملک میں پترولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پندرہ مئی کو کیا گیا جو تین روپے فی لیٹر تھا انھوں نے کہا کہ ایران امریکہ جنگ کی سب سے بھاری قیمت پاکستانی عوام کو چکانا پڑی ہمارے حکمرانوں نے عوام کو لوٹنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے انھوں نے کہا کہ پٹرول،بجلی ،چینی سمیت اشائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہر روز اضافہ حکومت کی نااہلی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...