سوشل میڈیا پر مذہبی نوعیت کا مبینہ توہین آمیز مواد شیٔر کیے جانے کا معاملہ پولیس تک پہنچ گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں سوشل میڈیا پر مذہبی نوعیت کا مبینہ توہین آمیز مواد شیٔر کیے جانے کا معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق قصبہ اجنالہ کے رہائشی گل محمد نے فیس بک پر مذہبی شخصیات کے حوالے سے مبینہ توہین آمیز پوسٹ شیٔر کی، جس پر مخالف فریقے کے افراد کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ، فوری اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جس میں ایک نامزد ملزم کے علاوہ ایک نامعلوم شخص کو بھی شامل کیا گیا ہے ، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments