پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی طرف سے میانوالی لیبر آفس میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب
دادخیل(نماندہ دنیا) پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی طرف سے میانوالی لیبر آفس میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب، میپل لیف کی کاوشوں سے ورکرز بھی مستفید۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ پنجاب کی طرف سے سکالرز شپ ، میرج اور ڈیتھ گرانٹ کے مینئول کیس منظور ہوئے ۔جمنیں میانوالی کے ورکرز کے کیس بھی شامل تھے ۔اس سلسلہ میں میانوالی لیبر آفس میں ورکرز میں امدادی کے چیک تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں اسسٹینٹ ڈائریکٹر عمر ، ورکرز ویلفیئر بورڈ زاہد اور میپل لیف سیمنٹ کی طرف سے سینئر منیجر آئی آر و لیگل محمد فیصل نے خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب میں میپل لیف سیمنٹ کے ورکرز اور مختلف صنعتی اداروں سے وابستہ محنت کشوں میں چیک تقسیم کیے گئے ۔ جن میں میپل لیف سیمنٹ انڈسٹریز، اسکندرآباد داؤدخیل کی خصوصی کاوشوں اور تعاون سے ادارے کے ورکرز کو بھی مالی امداد کے چیک فراہم کیے گئے ۔ اس موقع پر مقررین نے میپل لیف انتظامیہ کی جانب سے اپنے ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments