تمام زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی، مقدمات کے جلد یکسوئی اور شفاف و میرٹ پر مبنی تفتیش کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے ایس ڈی پی او آفس بھیرہ میں اہم میٹنگ کی۔
دورانِ میٹنگ ڈی ایس پی بھیرہ، ایس ایچ او بھیرہ اور ایس ایچ او میانی نے شرکت کی۔ ڈی پی او سرگودھا نے زیرِ تفتیش مقدمات کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ تمام زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے جبکہ پینڈنگ روڈز اور چالان بروقت عدالتوں میں داخل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو فوری اور بلا تاخیر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments