تین بچوں کی ماں دن دیہاڑے پر اسرار طور پر غائب

تین بچوں کی ماں دن دیہاڑے پر اسرار طور پر غائب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اندرون شہر بلاک نمبر 20 سے تین بچوں کی ماں دن دیہاڑے پر اسرار طور پر غائب ہو گئی ،وقاص نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ۔

وہ اپنی بیوی کہکشاں اور تین بچوں کو گھر چھوڑ کر صرافہ بازار میں کام کے لیے چلا گیا، جہاں سے گھر واپس پہنچا تو بیوی گھر پر موجود نہ تھی، جس پر اس نے تشویش کے باعث اپنے طور پر تلاش شروع کردی۔ ہر ممکن جگہ پر بیوی کو تلاش کرچکا ہے لیکن تاحال اس کا کوئی پتا نہیں چل سکا، جس پر اسے شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے اسے اغوا کرلیا ہے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...