اون سورس ریونیو کے تحت مجوزہ ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویڑن بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات، اون سورس ریونیو سے متعلق ترقیاتی سکیموں اور ‘‘اپنا کھیت اپنا روزگار’’ پروگرام پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی سسٹمز، ایمرجنسی ایگزٹ، فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی رسپانس اور دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات مقررہ معیار کے مطابق یقینی بنائے جائیں اور کسی بھی کمی یا خامی کو فوری طور پر دور کیا جائے ۔ انہوں نے ہسپتالوں کے باقاعدہ معائنے اور فائر سیفٹی اقدامات کی مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں اون سورس ریونیو کے تحت مجوزہ ترقیاتی سکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ایسے منصوبوں کو ترجیح دی جائے جو عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کے اپنے وسائل میں اضافے کا باعث بنیں۔ انہوں نے ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل، معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments