داودخیل پر تعمیر ہونیوالا پل چالو ہونے سے پہلے ہی توجہ کا مرکز
داودخیل پر تعمیر ہونیوالا پل چالو ہونے سے پہلے ہی توجہ کا مرکز ٹھیکیدار نے نارمل کام کر کے پل تعمیر کر دیا ،زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گا ، عوام
داؤدخیل(نماندہ دنیا)نہر تھل لاری اڈہ داودخیل پر تعمیر ہونے والا پل چالو ہونے سے پہلے ہی توجہ کا مرکز بن گیا ۔عوام کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار نے نارمل کام کر کے پل تعمیر کر دیا ہے جو زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گا جب بیم رکھنے کا وقت آیا تو بیم پر لگے سریے کو کاٹ کر لے گئے جس کے بعد دوبارہ ان کے ساتھ دوسرے سریے ویلڈ کیے گے جس سریوں کی دوبارہ ویلڈنگ سے مضبوطی کم ہو گی اور ساتھ سائیڈ کی حفاظتی دیواروں میں بھی داڑیں نظر آ رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹھیکیدار نے مرمت کر کے ٹھیک کر دیں اہلیان داؤدخیل نے ڈی سی میانوالی شاہد عباس کاٹھیا سے مطالبہ کیا ہے کہ چند روز تک نہر تھل لاری اڈہ پل کو چالو کر دیا جائے گا اس سے قبل اس کی مکمل چیک اپ کیا جائے کہ یہ بھاری ٹریفک کے لیے موزوں ہے کیوں کہ اس پل سے گندم ۔چاول۔مونگی۔مٹی کی ٹرالیاں اور ہیوی ٹرک اینٹیں لیکر گزریں گے اور کٹائی والی ہارویسٹر مشینیں بھی اسی پل سے گزریں گی کیا یہ پل بھاری ٹریفک کا وزن برداشت کرے گا چیکنگ ہونے کے بعد اگر پل ٹھیک ہے تو کوئی مسلہ نہیں اگر عوامی رائے کے پل مضبوط نہیں تو بروقت کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments