کندیاں کا سیوریج سسٹم تقریباً مکمل طور پر ناکام ہو چکا

کندیاں کا سیوریج سسٹم تقریباً مکمل طور پر ناکام ہو چکا

کندیاں کا سیوریج سسٹم تقریباً مکمل طور پر ناکام ہو چکا ریلوے ہسپتال کے سامنے گندے پانی کے جوہڑ نے بڑی جھیل بنا رکھی

میانوالی (نامہ نگار)کندیاں کا سیوریج و سولنگ سسٹم ٹھپ شہری پریشان شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر اور نالیوں و گٹروں کا پانی اوور فلو کرنے لگا ہے میونسپل کمیٹی کندیاں کا سیوریج سٹاف اور عملہ صفائی غائب شہری عاجز آ گئے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کندیاں کا سیوریج سسٹم تقریباً مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔ گلیاں اور محلے گندے پانی سے بھرے ہوئے ہیں کہیں نالیوں کا پانی ہے ، کہیں گٹروں کا، اور بارش ہو جائے تو صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے ۔ محلہ خواجہ آباد نزد میونسپل کمیٹی ، گلی پٹوار خانہ ، گلی شیخاں والی ، محلہ ساندانوالہ ، جرنیلی روڈ ، گلی آرا مشین ، گلی مریم نواز ہیلتھ سنٹر ، گلی بوائیز ہائی سکول ماسٹر سبطین مرحوم والی اور دیگر محلوں میں گٹروں کا پانی اوور فلو کرتا ہے بارشوں میں راستے بند ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ شہر کے بیچوں بیچ ایم سی اور ریلوے ہسپتال کے سامنے گندے پانی کے جوہڑ نے بڑی جھیل بنا رکھی ہے پانی ریورس مار کر محلہ خواجہ آباد کی طرف آ رہا ہے جس سے موتی مسجد ایم سی اور ہائی سکول کی طرف آنے جانے والی گلیاں بند ہیں مرد و خواتین کپڑے شلواریں اوپر کر کے گندے پانی سے گذرتے ہیں جبکہ اکثر اہل محلہ اپنے گھروں میں بند ہو گئے ہیں نمازیوں کے کپڑے خراب ہو رہے ہیں بچے سکولوں کو نہیں جا سکتے نمازی مساجد اور باجماعت نمازوں سے محروم ہیں گلی ساندانوالی اور گلی بوائیز ہائی سکول استاد سبطین والی کے مکین بھی مستقل طور پر بارشی گندے پانی سے پریشان ہیں بارشوں اور گھروں کا پانی کہیں نکاسی نہیں کرتا بلکہ گلی ہی میں پھرتا رہتا ہے اسی طرح جرنیلی روڈ پر ملک مطیع اللہ مرحوم کے گھر کے سامنے روڈ پر گٹروں کا پانی اوور فلو کرتا رہتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...