لوڈر رکشہ سے 450 کلوگرام غیر معیاری گوشت برآمد

لوڈر رکشہ سے 450 کلوگرام غیر معیاری گوشت برآمد

لوڈر رکشہ سے 450 کلوگرام غیر معیاری گوشت برآمد گوشت فروخت کرنے کے لیے دھوری لے جایا جا رہا تھا کہ تلف کر دیا گیا

بھیرہ(نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پٹرولنگ پولیس کوٹھیاں امیر چند کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت گوشت فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ فوڈ سیفٹی آفیسر اسماء شفیق کے مطابق پٹرولنگ پولیس کوٹھیاں امیر چند نے اطلاع دی کہ ایک لوڈر رکشہ پر مضرِ صحت گوشت کی بھاری مقدار دھوری لے جائی جا رہی ہے ، جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کوٹھیاں امیر چند کے قریب لوڈر رکشہ کو روک کر تلاشی لی کارروائی کے دوران لوڈر رکشہ سے 450 کلوگرام غیر معیاری، غیر اسٹیمپ شدہ اور انسانی استعمال کے لیے ناموزوں گوشت برآمد ہوا، جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ فوڈ سیفٹی آفیسر کے مطابق گوشت کے مضرِ صحت اور انسانی استعمال کے لیے ناموزوں ہونے کی تصدیق موقع پر پہنچنے والی ویٹرنری ڈاکٹر انیلا نے بھی کی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ گوشت فروخت کرنے کے لیے دھوری لے جایا جا رہا تھا۔ بھیرہ پولیس نے فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے بعد رکشہ ڈرائیور عابد حسین اور قصاب ساجد و قصاب افضل کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...