میلاد مصطفی کانفرنس پانچ ستمبر مرکزی جامعہ مسجد آدھی سرگل خوشاب میں ہوگی

 میلاد مصطفی کانفرنس پانچ ستمبر مرکزی  جامعہ مسجد آدھی سرگل خوشاب میں ہوگی

خوشاب(نمائندہ دنیا)جمعیت اشاعت التوحید و سنہ کے زیر اہتمام مقصد میلاد مصطفی کانفرنس پانچ ستمبر مزکری جامعہ مسجد آدھی سرگل ضلع خوشاب میں منعقد ہو رہی ہے۔

جس میں خصوصی خطاب وکیل صحابہ حضرت مولانا عطا اﷲ بندیالوی نائب امیر جمعیت اشاعت التوحید و سنت پنجاب خصوصی خطاب کریں گے جبکہ مولانا محمد احسان اﷲ کا بھی خطاب ہوگا ان کے ہمراہ مولانا مطیع الرحمن مولانا سمیع اﷲ مولانا امان اﷲ مولانا سعید الرحمن اور دیگر علما کرام کی کثیر تعداد شریک ہوں گی قاری محمد اشفاق ساجد نے میڈیا کو بتایا کہ اس کانفرنس کا مقصد ربیع الاول شریف کے بابرکت مہینے میں میلاد مصطفی کے مقصد کو اجاگر کرنا ہے کہ سرکار دو عالم صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کی مبارک تشریف اوری کا مقصد کیا ہے اس کانفرنس سے دیگر علمائے کرام بھی خطاب کریں گے -

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...