ویسٹ میڈیکل کی غیر قانونی فروخت کی تحقیقات ٹھپ

ویسٹ میڈیکل کی غیر قانونی فروخت کی تحقیقات ٹھپ

ویسٹ میڈیکل کی غیر قانونی فروخت کی تحقیقات ٹھپ سرکاری ہسپتالوں میں استعمال شدہ سامان کو تلف کرنے کا منصوبہ بھی تاخیر کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع میں ویسٹ میڈیکل کی غیر قانونی فروخت اور مناسب طریقے سے تلفی ہونے پر شروع کی گئی تحقیقات ٹھپ جبکہ سینکڑوں پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں استعمال شدہ میڈیکل سامان کو موقع پر تلف کرنے کیلئے آٹومیٹک انسٹیٹیٹر مشینوں کی تنصیب کا منصوبہ بھی درمیان میں ہی لٹک گیا، جبکہ بااثر مالکان سرکاری محکموں پر حاوی، استعمال شدہ سامان موقع پر تلف نہ کئے جانے کے باعث مریضوں ، ان کے لواحقین سمیت ہسپتالوں میں آنے والے ہزاروں شہریوں کیلئے مختلف بیماریوں کا سبب بننے لگے ۔ محکمہ تحفظ ماحولیات نے گذشتہ کئی سال سے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں آپریشن ، مریضوں کو طبی امداد سمیت ایمرجنسی سے استعمال شدہ سرنج، بوتلوں و دیگر آپریشن کے سامان کو موقع پر تلف کرنے کیلئے آٹو میٹک انسٹیٹیٹرمشینیں نصب کرنے کیلئے درجنوں نوٹس جاری کر چکا ہے ان نوٹسز میں دی گئی مہلت کے بعد ہسپتالوں کو سیل اور مالکان اور سربراہان کے خلاف مقدمات تک درج کرنے کا عندیہ دینا بھی معمول ہے لیکن بااثر پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان کی وجہ سے ایسا ناممکن ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...