مسافروں کی سہولت کیلئے الیکٹرانک کرایہ نامہ بورڈز نصب

مسافروں کی سہولت کیلئے الیکٹرانک کرایہ نامہ بورڈز نصب

مسافروں کی سہولت کیلئے الیکٹرانک کرایہ نامہ بورڈز نصب تنصیب کا مقصد مسافروں کوکرایوں سے بروقت آگاہی فراہم کرنا،ٹرانسپورٹ اتھارٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت جنرل بس اسٹینڈ سرگودھا پر مسافروں کی سہولت کے لیے الیکٹرانک کرایہ نامہ بورڈز نصب کر دیے گئے ہیں۔ الیکٹرانک کرایہ نامہ بورڈز کی تنصیب کا مقصد مسافروں کو مختلف روٹس کے مقررہ کرایوں سے بروقت آگاہی فراہم کرنا اور زائد کرایہ وصولی کی روک تھام یقینی بنانا ہے ۔ مسافر جنرل بس اسٹینڈ پر نصب بورڈز کے ذریعے اپنے روٹ کا مقررہ کرایہ باآسانی معلوم کر سکیں گے ۔ ملک محمد طاہر نے کہا کہ مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ٹرانسپورٹرز کی نگرانی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو سہولت، شفافیت اور مقررہ کرایوں پر سفری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...