سابق رنجش پرتشدد، خواجہ سرا سمیت متعدد افراد زخمی

سابق رنجش پرتشدد، خواجہ سرا سمیت متعدد افراد زخمی

سابق رنجش پرتشدد، خواجہ سرا سمیت متعدد افراد زخمیسوٹوں اور ڈنڈوں سے افراد کو مارنا شروع کردیا،گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق رنجش پر گھر میں گھس کر حملہ، خواجہ سرا سمیت متعدد افراد زخمی، گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے ، نواحی علاقے سیال موڑ میں سابق رنجش پر شانی، عبدالرحمن، مہربان مجید، کلیم اﷲ اور 5 نامعلوم افراد مبینہ طور پر مسلح ہوکر خواجہ سرا ء شعیب عرف تلی کے گھر میں داخل ہوگئے اورسوٹوں اور ڈنڈوں سے وہاں موجود افراد کو مارنا شروع کردیا، اسی دوران شانی نے شعیب عرف تلی کے سر پر ڈنڈا مارا جبکہ عبدالرحمن نے پسٹل کے بٹ سے اس کے سر پر وار کیا، ملزمان نے تشدد جاری رکھتے ہوئے گھر کے باہر کھڑی کیری ڈبہ گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے ۔ حملے کی وجہ ملزمان کے ساتھ جاری سابقہ رنجش بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...