نومولود بچے کو پیدائش کے بعد سیوریج ہودی میں پھینک دیا

نومولود بچے کو پیدائش کے بعد سیوریج ہودی میں پھینک دیا

نومولود بچے کو پیدائش کے بعد سیوریج ہودی میں پھینک دیا نعش برآمد کرکے ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والے واقعے میں نومولود بچے کو پیدائش کے فوراً بعد سیوریج ہودی میں پھینک دیا گیا، جہاں سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔ واقعہ شہر کے علاقے رحمان پورہ میں پیش آیا ذرائع کے مطابق نومولود کی نعش برآمد کرکے ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی گئی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ اربن ایریا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں پولیس کی جانب سے نومولود کو ہودی میں پھینکنے والی ماں اور واقعے کے دیگر محرکات کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...