ایک ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 416 افراد زخمی ہوئے ، ماہانہ رپورٹ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 416 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122کے جوانوں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
ریسکیو ہیڈ کوارٹر خوشاب سے جاری ہونیوالی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہ اگست ریسکیو کنٹرول روم کو16327 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 4108 ایمرجنسی کالز تھیں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 4180 متاثرین کو ریسکیو کیا گزشتہ ماہ میں416 روڈٹریفک کے حادثات، 3146 میڈیکل کی ایمرجنسیز،12 آتشزدگی،60 کرائم،پانی میں ڈوبنے کے 6 واقعات اور 465 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے ، اینیمل/برڈ ریسکیو وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں ریسکیو عملہ نے 1390 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 2720 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments