شوہر اور سسر کے بہیمانہ تشدد کا شکار متاثرہ خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شوہر اور سسر کے بہیمانہ تشدد کا شکار متاثرہ خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی ، بھاگٹانوالہ میں علیشہ بی بی کو معمولی بات پر اس کے سسر بھولا خان نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
جبکہ شوہر نے بھی بیوی کی فریاد پر توجہ نہ دی اور اسے مار مار مر ک ادھ موا کر دیا گیا، خاتون کے مطابق دونوں باپ بیٹے نے اسے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی بھی کوشش کی گیا،اور کمرے میں بند کر دیا، خاتون موقع پا کر اگلی صبح گھر سے نکل کر قریبی ڈیرے پر پہنچ گئی، جہاں موجود افراد نے اسے سسرالیوں کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے والد کو اطلاع دی۔ بعدازاں والد اسے تھانے لے آیا۔ پولیس نے خاتون کے شوہر اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments