ہرنولی موڑ کے قریب مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی

 ہرنولی موڑ کے قریب مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی

ہرنولی موڑ کے قریب مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی مردہ مرغیوں سے لوڈ گاڑی کا وزن کیا گیا تو مردہ مرزغیوں کا وزن 15 من نکلا

واں بھچراں،میانوالی(نمائندہ دنیا،نامہ نگار) محکمہ فوڈ اتھارٹی میانوالی نے ہرنولی موڑ کے قریب مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی کو پکڑ کیا مردہ مرغیاں اگے سپلائی کی جارہی تھی گزشتہ روز محمد طاہر اسسٹنٹ سیفٹی آفیسر محکمہ فوڈ میانوالی نے تھانہ ہرنولی میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ گزشتہ رات کو مخبر کی اطلاع پر ہرنولی موڑ کے قریب مرغیوں سے لوف ایک مردہ گاڑی کو روکا۔دیکھا تو تمام مرغیاں مردہ نظر ائیں محکمہ لائیو سٹاک میانوالی کے ویٹرنری ڈاکٹر محمد ممتاز کو موقع پر بلایا گیا تو انہوں نے چیک کیا تمام مرغیاں مردہ تھیں اور مضر صحت پائی گئیں۔ مردہ مرغیوں سے لوڈ گاڑی کا وزن کیا گیا تو مردہ مرزغیوں کا وزن 15 من نکلا۔400 کلو گرام مضر صحت مردہ مرغیاں گاڑی پر لوڈ کرکے انسانوں کو کھلانے کے لیے سپلائی کی جارہی تھیں لہذا فوڈ اتھارٹی سیفٹی ایکٹ 2018 کے تحت عبدالمجید ۔عبدالاحد سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مضر صحت مردہ مرغیوں کو تلف کر دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...