لوڈر رکشہ نالے میں جاگرا، حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا

لوڈر رکشہ نالے میں جاگرا، حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رسالہ نمبر 8 کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہونے والا لوڈر رکشہ چک 71 کے نالے میں جاگرا، تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

 ریسکیو 1122کے مطابق اطلاع ملنے پر ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری طور پر موقع پر پہنچے ، جہاں اہلکاروں نے نالے میں گرے رکشے کی پوزیشن اور اسے نکالنے کے ممکنہ راستے کا جائزہ لینے کے بعد باقاعدہ ریکوری آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے حفاظتی اقدامات اور خصوصی تکنیک استعمال کرتے ہوئے لوڈر رکشہ کو کامیابی سے نالے سے باہر نکال لیا، جبکہ حادثے میں کسی شخص کے زخمی ہونے یا ہسپتال منتقل کیے جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...