گورنمنٹ سیکنڈری سکول فار سپیشل ایجوکیشن میں آگاہی سیمینار

گورنمنٹ سیکنڈری سکول فار سپیشل ایجوکیشن میں آگاہی سیمینار

گورنمنٹ سیکنڈری سکول فار سپیشل ایجوکیشن میں آگاہی سیمینار ووٹ کے اندراج، تصدیق اور پوسٹل بیلٹ کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

میانوالی (نامہ نگار)خصوصی افراد کو جمہوری اور انتخابی عمل کا مؤثر حصہ بنانے کے لیے گورنمنٹ سیکنڈری اسکول فار اسپیشل ایجوکیشن میں ایک اہم آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ووٹ کے اندراج، تصدیق اور پوسٹل بیلٹ کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔تقریب میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تنویر احمد ہمایوں، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر جمیل احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ملک ریاض، محکمہ سوشل ویلفیئر اور بلائنڈ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے خصوصی شرکت کی۔سیمینار کے دوران شرکاء کو خصوصی افراد کے لیے ووٹنگ کے متبادل اور آسان طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ حکام کی جانب سے بالخصوص \'پوسٹل بیلٹ\' کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کا مکمل طریقہ کار بیان کیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ جو خصوصی افراد پولنگ اسٹیشن جانے سے قاصر ہیں، وہ مقررہ مدت کے اندر متعلقہ ریٹرننگ افسر کو پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔تقریب میں موجود طلبہ، خصوصی افراد اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے الیکشن کمیشن اور متعلقہ محکموں کی اس کاؤش کو شاندار الفاظ میں سراہا اور اسے قومی دھارے میں خصوصی افراد کی باوقار شمولیت کے لیے ایک انتہائی اہم اور خوش آئند اقدام قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...