فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، ڈی پی
بھیرہ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اور میرٹ پر مبنی تفتیش کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ وہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر بھیرہ کے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں ایس ڈی پی او بھیرہ شہزاد منظور، ایس ایچ او تھانہ بھیرہ راجہ ریحان حفیظ اور ایس ایچ او تھانہ میانی امتیاز بھاگٹ سمیت دیگر پولیس افسران موجود تھے ۔ ڈی پی او سرگودھا نے زیرِ تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ تمام زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کیا جائے اور چالان بروقت عدالتوں میں جمع کرائے جائیں تاکہ شہریوں کو فوری اور بلا تاخیر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments