ڈی پی او شکایت سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے ڈی پی او شکایت سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست افسر کے سامنے پیش کیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کی شکایات سننے کے بعد متعلقہ پولیس افسران کو ان کے حل کے لیے ضروری احکامات جاری کیے اور ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر بلاوجہ تاخیر نہ کی جائے ۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد شہریوں کو پولیس افسران تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے ، پولیس عوام کی شکایات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments