پارکس میں تفریحی سہولیات کی فراہمی،پی سی ون تیار کرنیکی ہدایت
پارکس میں تفریحی سہولیات کی فراہمی،پی سی ون تیار کرنیکی ہدایت گرین بیلٹس، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر سہولیات کی کمی کو دور کیا جائے ،ڈی سی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے شہر کے پارکس میں بنیادی و تفریحی سہولیات کی فراہمی، تزئین و آرائش اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کرتے ہوئے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ، پارکس کی دیکھ بھال اور انہیں عوام کے لیے بہتر بنانا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔یہ ہدایات انہوں نے شہر کے پارکس اور تفریحی مقامات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہارٹیکلچر ایجنسی کو ہدایت کی کہ شہر کے تمام پارکس کا تفصیلی سروے کرکے مسنگ سہولیات کی نشاندہی کی جائے اور ان کی فراہمی، تزئین و آرائش، بحالی اور خوبصورتی کے لیے جامع پی سی ون تیار کیا جائے تاکہ اسے حکومت پنجاب کو بھجوا کر مطلوبہ فنڈز حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ پارکس میں شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ لائٹس، واکنگ ٹریکس، بینچز، بچوں کے لیے کھیلوں کی سہولیات، گرین بیلٹس، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر ضروری سہولیات کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو تمام پارکس کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لے کر ترجیحات طے کرنے اور اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments