سرکٹ ہاؤس سرگودھا کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ

 سرکٹ ہاؤس سرگودھا کی تزئین و  آرائش کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت بلڈنگ سیکٹر کی نئی ترقیاتی اسکیموں اور سرکٹ ہاؤس سرگودھا کی ری ویمپنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ایس ای بلڈنگز، ایکسین اور ایس ڈی او بلڈنگز نے شرکت کی۔اجلاس میں بلڈنگ سیکٹر سے متعلق نئی ترقیاتی سکیموں، مجوزہ تعمیراتی کاموں اور سرکٹ ہاؤس سرگودھا کی تزئین و آرائش، بحالی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نئی اسکیموں کی فزیبلٹی، تخمینہ جات اور دیگر ضروری امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے جبکہ سرکٹ ہاؤس کی ری ویمپنگ کے منصوبے میں معیارِ تعمیر، پائیداری، خوبصورتی اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...