بھینس چرانے سے منع کرنے پر جھگڑا، فائرنگ سے خوف و ہراس

بھینس چرانے سے منع کرنے پر  جھگڑا، فائرنگ سے خوف و ہراس

شاہ پور صدر (نامہ نگار)بھینس چرانے سے منع کرنے پر ہونے والی تلخ کلامی کی رنجش پر مسلح شخص کی مبینہ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ظفر اقبال ولد شیر علی، سکنہ امام بارگاہ شاہ پور سٹی، نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بیٹا اپنے پلاٹ میں بھینس چرا رہا تھا کہ ملزم ذوالقرنین حیدر نے اسے وہاں بھینس لانے سے منع کیا، جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوگئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے دونوں کو سمجھا بجھا کر معاملہ رفع دفع کرا دیا درخواست گزار کے مطابق اسی رنجش پر ذوالقرنین حیدر ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ مسلح ہو کر اس کے ڈیرہ پر آیا ۔ اور مبینہ طور پر قتل کی نیت سے سیدھے فائر کرنا شروع کر دیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...