سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا
ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کے پاس حفاطتی کٹس نہیں
خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوہر آباد اور نواحی علاقوں میں ایل پی جی سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا،گنجان آباد علاقوں میں ڈنکے کی چوٹ پر سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ ہو رہی ہے اور قانون پر عمل داری کے ذمہ داران نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ، شہریوں کے مطابق سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں کے چولہے زیادہ تر گیس سلنڈروں سے ہی جلتے ہیں جس کی وجہ سے ایل پی جی کے چھوٹے سلنڈروں کی مانگ بڑھ چکی ہے اور گیس ڈیلرز اس کا فائدہ اٹھا تے ہوئے سلنڈروں کی ری فلنگ کرتے ہیں ،ستم طریفی یہ ہے کہ چھوٹے سلنڈروں کی ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کے پاس حفاطتی کٹس اورآگ بجھانے والے آلات تک موجود نہیں جس کی وجہ سے کسی بھی لمحہ کوئی جان لیوا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ، جوہر آباد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس کا فوری نوٹس لے اور انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بننے والے اس غیر قانونی دھندے کو رکوانے کیلئے قانون کی لاٹھی کو حرکت میں لایاجائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments