قبرستان جھاڑیوں اور جڑی بوٹیوں سے بھر چکے

قبرستان جھاڑیوں اور جڑی  بوٹیوں سے بھر چکے

بھیرہ(نامہ نگار)صفائی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث قبرستان مقبوضہ اہلِ اسلام خود رو جھاڑیوں اور جڑی بوٹیوں سے بھر چکے ہیں۔۔۔

 جبکہ قدآور جھاڑیوں کی بہتات کے باعث قبرستانوں میں جرائم پیشہ عناصر کے چھپنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ جھاڑیوں میں چھپے افراد کی بروقت شناخت مشکل ہونے کے باعث قبرستان میں فاتحہ خوانی اور اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری کے لیے آنے والے شہری خوف و ہراس میں مبتلا رہتے ہیں شہریوں ارشد محمود، محمد اقبال، شرافت حسین، خالد محمود اور محمد افضل نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان مقبوضہ اہلِ اسلام کی ابتر صفائی کی صورتحال کا فوری اور مستقل بنیادوں پر نوٹس لیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...