جمعیت کو حکومت سے اپنی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں،راؤ عبدالقیوم
بھیرہ(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام ضلع سرگودھا کے امیر راؤ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کی قیادت، ارکان اور کارکن محبِ وطن ہیں اور ملک کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
جمعیت کو حکومت سے اپنی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور سیاسی اختلافات کو ملک و قوم کے مفاد کے خلاف استعمال کرنے سے گریز کرتے ہوئے عوام کی رائے کا احترام اور آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے ، جبکہ ملک کے آئینی و انتظامی معاملات کو اسلامی اصولوں اور سنتِ نبوی ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں بہتر بنایا جائے ۔
راؤ عبدالقیوم نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہر دور میں حکمرانوں کی آمرانہ پالیسیوں سے اختلاف کیا اور جمہوری و آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی ہے ۔ عوام کو مزید سیاسی الجھنوں میں مبتلا کرنے کے بجائے ان کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں ملک کو شخصیت پرستی کے بجائے ادارہ جاتی استحکام، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور میرٹ کی بنیاد پر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments