کانسٹیبل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا پولیس میں ریٹائر ہونے والے افسران و اہلکاروں کو عزت و احترام سے رخصت کرنے کی روایت برقرار۔۔۔
ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ڈرائیور کانسٹیبل اقبال حسین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ڈی پی او صدر فضل قادر نے ریٹائرڈ ڈرائیور کانسٹیبل کو پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا، اس موقع پر پولیس کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور انہیں تحائف پیش کرنے کے ساتھ پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے ۔ ڈرائیور کانسٹیبل اقبال حسین نے کہا کہ باعزت نوکری اور باوقار ریٹائرمنٹ سے بڑھ کر کسی پولیس ملازم کے لیے کوئی تحفہ یا انعام نہیں ہوسکتا، تمام پولیس ملازمین کے ساتھ خاندان کی طرح گزرا وقت ہمیشہ یاد رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments