تاجروں کا ہاتھ اٹھا کر آج ہڑتال کی بھرپور حمایت کا عزم

 تاجروں کا ہاتھ اٹھا کر آج ہڑتال کی بھرپور حمایت کا عزم

اپنے حقوق اور معاشی مسائل کے حل کے لیے متحد ،ہڑتال کو کامیاب بنائیں گے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا کے مختلف بازاروں کی تنظیموں، انجمن تاجران، مختلف ایسوسی ایشنز اور پلازہ جات کے ذمہ داران و عہدیداران کا ایک نہایت شاندار اور بھرپور اجتماع منعقد ہوا، جس میں 80 سے زائد تاجر نمائندگان نے شرکت کی۔اجتماع سے قائم مقام امیر ضلع ڈاکٹر فضل الٰہی اعوان نے خطاب کرتے ہوئے تاجر برادری کے نمائندگان کو پٹرولیم لیوی اور بجلی کی قیمتوں سمیت موجودہ معاشی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر شرکاء نے حکومتی پالیسیوں اور بڑھتے ہوئے کاروباری و معاشی مسائل کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں شریک تمام نمائندگان نے اجتماعی طور پر ہاتھ اٹھا کر 3 ستمبر کو ہونے والی ہڑتال کی بھرپور حمایت کا عزم کیا۔تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حقوق اور معاشی مسائل کے حل کے لیے متحد ہیں اور 3 ستمبر کو سرگودھا میں بھرپور انداز میں ہڑتال کو کامیاب بنائیں گے ۔ان شاء اﷲ، 3 ستمبر کو سرگودھا میں تاجر برادری کی بھرپور اور کامیاب ہڑتال ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...