مقدمات کی پیروی سے دستبردار ہونے کے لیے خاتون کوقتل کی دھمکیاں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مقدمات کی قانونی پیروی سے دستبردار ہونے کے لیے خاتون کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دینے، ہراساں کرنے اور دباؤ ڈالنے کے الزام میں پولیس نے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
چک نمبر 26 جنوبی کی رہائشی شمیم بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے ریاض وغیرہ کے خلاف مختلف مقدمات درج کروا رکھے ہیں جو عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور وہ ان کی قانونی پیروی کر رہی ہے۔ ملزمان گزشتہ کئی روز سے اس کا پیچھا کرنے کے ساتھ مقدمات میں صلح اور قانونی پیروی سے دستبردار ہونے کے لیے مبینہ طور پر دباؤ اور دھمکیاں دے رہے تھے۔ گزشتہ رات ملزمان مبینہ طور پر مسلح ہو کر خاتون کے گھر آئے اور مقدمات کی پیروی چھوڑنے اور صلح نہ کرنے کی صورت میں قتل کی دھمکی دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments