عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں،ڈپٹی کمشنر
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت ریونیو اور دیگر عدالتی مقدمات کے حوالے سے سماعت کا انعقاد ہوا۔
وران سماعت سینیئر وکلا، پٹواریوں اور درخواست گزاران نے شکایات، اپیلوں، ریکارڈ کی درستگی، رِٹ پٹیشنز، پٹہ کی منسوخی سمیت دیگر ریونیو و عدالتی مقدمات میں فریقین کے سنے اور دلائل و دستیاب ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکموں کے سربراہان اور افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے فوری اور شفاف حل کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ تمام زیرِ سماعت مقدمات میں قانون و میرٹ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور جن مقدمات میں کسی درخواست گزار، سائل یا اس کے وکیل کی عدم حاضری رہی، انہیں آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا ایک موقع فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مقدمات کی سماعت کے بعدجاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی ہیش کرنے کی ہدائت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments