فصل اجاڑنے کا الزام، دو افراد کے خلاف مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) زرعی رقبے میں بھینسیں چھوڑ کر ایک لاکھ روپے مالیت کی فصل اجاڑنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام، دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
میانی کے رہائشی خلیل احمد نے موضع بھر تھ میں محمد مدثر سے 4 کنال زرعی رقبہ پٹہ پر لے کر لوسن کاشت کر رکھا تھا، گزشتہ شام تقریباً جب وہ بکریوں کے لیے چارہ کاٹنے موقع پر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ مبینہ طور پر بھینسیں چھوڑ کر اس کی پوری فصل اجاڑ دی گئی تھی، جس سے تقریباً ایک لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ محمد رمضان ولد محمد نواز اور محمد رمضان ولد جمعہ خان نے یہ اقدام کیا، جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments