بغیر ڈرائیونگ لائسنس ٹرک چلانے پر ڈرائیور گرفتار
سلانوالی(نمائندہ دنیا)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کاروائی بغیر ڈرائیونگ لائسنس ٹرک چلانے پر ڈرائیور گرفتار ٹرک تھانہ میں بند مقدمہ درج ۔
گزشتہ روز ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی شاہین آباد نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک نمبر 9294 بیڈ فورڈ کو روکا اور ڈرائیور محمد عامر ولد سلیمان سکنہ محلہ مدنی کالونی جھنگ سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا تو ڈرائیور نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ ہے جس پر ہائی وے پولیس نے ڈرائیور محمد عامر کو گرفتار کر کے ٹرک سمیت تھانہ سلانوالی پولیس کے حوالہ کر دیا بعد ازاں سلانوالی پولیس نے ہائی وے پٹرولنگ پولیس اہلکار عمر فاروق کی مدعیت میں ٹرک ڈرائیور محمد عامر کے خلاف زیر دفعہ 279 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments