گھر میں زبردستی داخل ہو کر تشدد ،میاں بیوی اور بھابھی زخمی
وجہ چند روز قبل درخواست گزار کے شوہر اور ملزمان کے مابین رنجش بتائی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی چک نمبر 9 شمالی میں تین مسلح افراد نے گھر میں زبردستی داخل ہو کر ایک خاندان پر بہیمانہ تشدد کیا جس میں میاں بیوی اور بھابھی شدید زخمی ہو گئے ، بتایا جاتا ہے کہ ظفر اقبال وغیرہ زبردستی شبیر کے گھر میں گھس آئے اور کلہاڑی و سوٹوں کے وار کر کے اسے ، اسکی بیوی اور بھابھی کو شدید زخمی کر دیا،واقعے کی وجہ چند روز قبل درخواست گزار کے شوہر اور ملزمان کے مابین رنجش بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مزید کارروائی شروع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments