12سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش

 12سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے قصبہ شاہ نکڈر میں اوباش شخص کی 12 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کو بچے نے مزاحمت اور چیخ و پکار کر کے ناکام بنا دیا۔

 تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ بچے کے ماموں کی درخواست پر مبینہ اوباش شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق سلانوالی کی قصبہ شاہ نکڈر کے رہائشی عبدالعزیز ولد محمد رمضان نے تھانہ شاہ نکڈر پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا کہ قصبہ شاہ نکڈر کے رہائشی ریحان الہی ولد محبوب الہی نے میرے 12 سالہ بھانجے علی حسنین ولد محمد افضل سے زیادتی کی کوشش کی ۔جسے بچے نے مزاحمت اور چیخ و پکار کر کے ناکام بنا دیا شاہ نکڈر پولیس نے درخواست دہندہ عبدالعزیز کی درخواست پر مبینہ اوباش شخص ریحان الہی کے خلاف زیر دفعہ 376-511 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...