خیبرپختونخوا بارڈر پر سکیورٹی کے حوالے سے پولیس افسران کی میٹنگ

خیبرپختونخوا بارڈر پر سکیورٹی کے  حوالے سے پولیس افسران کی میٹنگ

میانوالی (نامہ نگار)آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کا دورہ میانوالی، خیبرپختونخوا بارڈر پر سکیورٹی کے حوالے سے پولیس افسران سے اہم میٹنگ آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے میانوالی کا دورہ کیا۔

اور خیبرپختونخوا بارڈر پر موجود چیک پوسٹوں پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پولیس افسران کے ساتھ سیکیورٹی اہم میٹنگ کی۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے آر پی او سرگودھا کو بارڈر ایریا میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے چیک پوسٹوں پر تعینات نفری، نگرانی کے نظام اور حساس مقامات کی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالی۔آر پی او سرگودھا نے اس موقع پر ہدایت کی کہ بارڈر ایریا میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر ہر وقت چوکسی اور مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے ۔تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے قبل ہی روکا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...