اے سی کوٹ مومن کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کا دورہ، تعلیمی امور کا جائزہ
کوٹ مومن(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ مومن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پرنسپل اور اساتذہ سے ملاقات کی اور تدریسی امور سمیت تعلیمی معیار کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف کلاسز کا بھی جائزہ لیا اور طلبہ سے ملاقات کرکے تعلیمی ماحول، بنیادی سہولیات، طلبہ کی حاضری اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ کو طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت اور تعلیمی سرگرمیوں میں مزید بہتری لانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں نے کہا کہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور سازگار تعلیمی ماحول یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے سکول انتظامیہ کو تعلیمی معیار کے ساتھ صفائی اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments