جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کیخلاف دوسرے روز بھی دھرنا
حکومت نے لیوی بھتہ کی مد میں چار ہزار ارب کا ڈاکہ عام آدمی جیب پر ڈالا ، شرکا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کا شاہین چوک میں پٹرولیم لیوی کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا، احتجاجی دھرنا میں کارکنوں سمیت گردونواح سے روزانہ کی بنیاد پر عوام الناس کثیر تعداد میں شریک ہو ہوئے ہیں، اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ضلع سرگودھا میاں اویس قاسم تلہ نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک کے دیگر حصوں کی طر ح سرگودھا میں بھی جماعت اسلامی پنجاب کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر ناجائز بھتہ لیوی ٹیکس اور حکومت کی ظالمانہ عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف 7 ستمبر سے شاہین چوک میں احتجاجی دھرنے کا آغاز کردیا گیا، موجودہ حکومت نے لیوی بھتہ کی مد میں اب تک چار ہزار ارب کا ڈاکہ غریب اور عام آدمی جیب پر ڈالا ہے ، ان کی اپنی عیاشیاں جاری ہیں، افسر شاہی کنالوں پر مشتمل گھروں میں سرکاری گاڑیوں اور نوکروں چاکروں کی بے پناہ سہولیات سے لطف اٹھا رہے ہیں، وسائل پر جاگیرداروں، وڈیروں اور خاندانوں پر مشتمل سیاسی پارٹیوں قابض ہیں جنہیں مقتدرہ نے قوم پر مسلط کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دھرنے میں تاجر وکلا علماء طلبہ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر فضل الہی اعوان، میاں انعام الحق قیصر، اختر رسول چوہدری، ڈاکٹر طاہر فاروق ،عمران حسن اعوان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments