نوجوان کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج
میانوالی (نامہ نگار)ضلع پشاور کے تھانہ غربی میں محلہ یتیم خانہ میانوالی کے رہائشی نوجوان سعد علی کے ایک ہفتہ سے زائد عرصہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔
لاپتہ نوجوان کے والد حاجی ظفر اقبال کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست کے مطابق سعد علی یوپی ایس کمپنی(UG 307، ڈیزر ٹریڈٹ سنٹر) پشاور میں کام کرتا تھا۔رپورٹ کے مطابق سعد علی 01 ستمبر کو دوپہر 14:00 بجے کے قریب موبائل ٹھیک کروانے بلور پلازہ گیا تھا مگر واپس گھر نہیں لوٹا۔موبائل سے آخری میسج موصول ہونے کے بعد رابطہ منقطع ہے اور بلور پلازہ میں تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔پولیس نے والد کی درخواست پر قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تفتیش اور کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments