نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار ، 5 لاکھ 81 ہزار کا مال مسروقہ برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او عطاء شہید محمد اعجاز نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے راہزنی چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان انیس، اویس اور زین کے قبضے سے 5 لاکھ 81 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔
جو بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیا گیا، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ شہریوں کے مال و جان کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ سرگودھا پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے گی ۔اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments