نئے صوبوں کا قیام کوئی معمولی کام نہیں، امیرحیدر سنگھا

نئے صوبوں کا قیام کوئی معمولی  کام نہیں، امیرحیدر سنگھا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ دویلپمنٹ کو آرڈینیشن کمیٹی خوشاب کے فعال رکن سابق چیئر میں ضلع کونسل ملک امیرحیدر سنگھا نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام کوئی معمولی کام نہیں حکمرانوں کو اس ضمن میں انتہائی سوچ بچار کے بعد پیش قدمی کرنا ہو گی۔

 یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے جس پر قومی کمیشن کی تشکیل ضروری ہے ، اپنی رہائش گاہ سنگھا ہاؤس میں میڈیانمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں کہ دیگر اہم قومی معاملات کی طرح اس ایشو پر بھی باقاعدہ کمیشن تشکیل دے کر اس کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے ۔ نئے انتظامی یونٹس کی حد بندیوں کیلئے پاکستان کے موجودہ چاروں صوبوں کی جغرافیاتی صورتحال تہذیب و ثقافت اور رسم و رواج کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اس لئے ضروری ہے کہ کسی بھی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے قبل اب تمام عوامل کو سامنے رکھ کر نئے انتظامی یونٹس تشکیل دیتے وقت ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...