عقیدہ ختم نبوت ہماری ایمان کی اساس اور مسلم امہ کی پہچان ،مولانا ملک محبوب
خوشاب(نمائندہ دُنیا)بزم انوار رضا اور انٹر نیشنل غوثیہ کے چیئر مین ممتاز عالم دین مولانا ملک محبوب الرسول قادری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہماری ایمان کی اساس اور مسلم امہ کی پہچان ہے۔
یہ حضور نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی امتیازی شان ہے ، اس عقیدے پر ایمان انسان کو مسلمان بناتا ہے اور انکار نعمت اسلام سے محرومی کا باعث بنتا ہے ، یوم تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی ایک سو آیات کریمہ اور دو سو سے زائد احادیث مبارکہ عقیدہ ختم نبوت کی تائید کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قرآن و احادیث کی رو سے حضرت محمد مصطفے ٰؐ کو نبی ماننا کافی نہیں بلکہ ایمان، اسلام اور عقید ہ ختمِ نبوت کا تقاضا ہے کہ اﷲ کا آخری نبی مانا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments