خاتون پر گھر میں گھس کر مبینہ تشدد، سابق شوہر سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ

خاتون پر گھر میں گھس کر مبینہ  تشدد، سابق شوہر سمیت چار  افراد کے خلاف مقدمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خاتون پر گھر میں گھس کر مبینہ تشدد، سابق شوہر سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

رہن وال کی رہائشی خاتون سدرہ بی بی نے الزام عائد کیا کہ اس کا سابق شوہر ساجد علی، شاہد، واجد علی اور سوبیہ زبردستی گھر میں داخل ہوئے ، فحش گالیاں دیں اور منع کرنے پر اسے سوٹوں، ڈنڈوں اور پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں جبکہ شور واویلا پر اہل محلہ موقع پر پہنچے تو ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ساجد علی، شاہد، واجد علی اور سوبیہ کے خلاف گھر میں داخل ہوکر مبینہ تشدد، کپڑے پھاڑنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...