ممبرانِ امن کمیٹی کی پذیرائی کے لیے پیس ایوارڈز کی تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے دوران بہترین خدمات سرانجام دینے والے ممبرانِ امن کمیٹی کی پذیرائی کے لیے پیس ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی۔
جہاں ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے میاں عبدالغفار آزاد، امیر افضل اعوان، قاری احمد علی ندیم، قاری وقار احمد عثمانی، حاجی خالد اقبال مسرت تقسیم کیں۔ مفتی عمر فاروق، مولانا عمر فاروقی اور سید احمد مسعود زیدی سمیت دیگر شخصیات میں ایوارڈز اور شیلڈز تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایس پی عمران عباس چدھڑ کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن و امان اور مذہبی رواداری کا قیام پولیس اور علماء کرام کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ ممبرانِ امن کمیٹی نے بھی پولیس انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہر میں سلامتی اور باہمی اتحاد کے فروغ کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments