گھریلو تنازع پر مسلح افراد کا گھر میں گھس کر ماں بیٹے پر تشدد

گھریلو تنازع پر مسلح افراد کا گھر  میں گھس کر ماں بیٹے پر تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جھگیاں کھوکھراں میں گھریلو تنازع پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ کاشف، جاوید اور تین نامعلوم افراد سوٹے اور ڈنڈے لے کر عامر شہزاد کے گھر آئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اسے اور اس کی والدہ رسولاں بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا، شور سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچے اور ملزمان کو منت سماجت کرکے معاملہ ختم کرایا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...