محکمہ صحت کوہائی الرٹ رہنے اور ڈینگی کیلئے اقدامات کی ہدایت

محکمہ صحت کوہائی الرٹ رہنے اور  ڈینگی کیلئے اقدامات کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت نے ڈینگی مچھر کی ممکنہ افزائش کے خدشہ کے پیش نظر انتظامیہ سے روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ ارسال کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کوہائی الرٹ رہنے اور ہسپتالوں میں ڈینگی کیلئے وارڈز مختص کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں سے ڈینگی کی افزائش میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے ، جبکہ پنجاب کے متعدد مقامات سے ڈینگی لاروے کی نشاندہی بھی ہوئی ہے  ۔جس پر حکومت نے بلدیاتی اداروں محکمہ ماحولیات اور محکمہ صحت کو ٹائر شاپس نرسریوں اور لاروے کی افزائش کا سبب بننے والے عناصر کی بیخ کنی کیلئے بھر پور کارروائی کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی ہے بوقت ضرورت محکمہ صحت کی مشاورت سے بلدیاتی اداروں کو ان علاقوں میں سپرے کروایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...